Wrapped in warmth, written in art — calligraphy on wool that speaks to the soul. A canvas of comfort, where wool meets words and tradition meets style. Ink and thread — stories woven into every fold.
ہونٹ پر اوس کا قطرہ بھی غلط لگتا ہے
جانے کیوں آپ کو اچھا بھی غلط لگتا ہے
مجھ کو معلوم ہے محبوب پرستی کا عذاب
دیر سے چاند نکلنا بھی غلط لگتا ہے
آپ کی حرف ادائی کا یہ عالم ہے کہ اب
پیڑ پر شہد کا چھتّا بھی غلط لگتا ہے
ایک ہی تیر ہے ترکش میں تو عجلت نہ کرو
ایسے موقع پہ نشانہ بھی غلط لگتا ہے
شاخِ گل کاٹ کے ترشول بنا دیتے ہو
کیا گلابوں کا مہکنا بھی غلط لگتا ہے
Disclaimer:
Product may vary from the picture due to photography lighting or day light effect.












Reviews
There are no reviews yet.